Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2023 06:28pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کی قدر میں یکدم 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2800 روپے سستا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2401 روپے کمی سے 1 لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 5 ڈالر کمیکے بعد فی اونس سونا 1915 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

Read Comments