ملکی تبادلہ منڈیوں میں نئے ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں 19 پیسے کے مزید اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 34 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 99 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238 روپے ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت ایک پیسے اضافے سے 228 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔