لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت جاری رکھے۔
جسٹس صداقت علی خان نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اورسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اوراپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی آئینی عدالت نہیں ہے، اسے وارنٹ گرفتاری کا اختیارنہیں۔ الیکشن کمیشن کی کارروائی میں پیش ہوتے رہے ہیں اورآئندہ بھی ہوں گے۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے دونوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو توہین الیکشن کمیشن کی سماعت جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔