وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ خصوصاً پنجاب اسمبلی تحلیل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرلندن میں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوگا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نئےعہدیداروں کا انتخاب بھی ہوگا جبکہ مریم نواز کی وطن آمد سے قبل پارٹی مرکزی قیادت میں تبدیلیوں اور رانا ثنا اللہ کوپنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کے اندر رانا ثنااللہ کو ہٹانے کا مشورہ زور پکڑنے لگا، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال کی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سےمعذرت کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کچھ رہنما علیم خان کو بھی پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں، اور علیم خان کو پنجاب میں پارٹی عہدہ دینے کی خواہش سامنے لے آئے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرستوں پر بھی مشاورت ہوگی۔