سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے، جو اس نظام اورانتظامیہ پرعدم اعتماد کا اظہار ہے۔
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ (ن) لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیارہیں دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں۔
مزید لکھا کہ شہبازشریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا، 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اوران کے ہاتھ کچھ نہیں آنا، مسلم لیگ (ن) ایسا سیاسی جہاز ہے، جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔
ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہونگے، چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا، 13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، IMFکی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔