کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے کر گلشن معمار تھانے منتقل کردیا گیا۔
گلشن معمار بلاک ڈی میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں نامزد یو سی چیئرمین پیپلز پارٹی یو سی 12 پر مبینہ تشدد کیا گیا۔
ہلال سعید رحمانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رابستان اور کارکنان نے حملہ کیا، دوستوں کا سر پھاڑا، مجھ پر تشدد کیا اور میرے کپڑے پھاڑ دئیے۔
زخمی نامزد یوسی چئیرمین ہلال سعید کو میڈیکل کیلئےاسپتال روانہ کردیا گیا۔
ایم پی اے رابستان کے خلاف مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ایم پی اے سمیت 10 سے زائد افراد کا ذکر کیا گیا ہے.