سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی فراہمی کے کیس میں آئی جی سندھ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے بھرمیں 555 پولیس اہلکار (وی آئی پی) شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں، جس کے مطابق سابق گورنر اور وزیراعلی سندھ کے پاس 42 پولیس گارڈز ہیں۔
عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اسپیکر ڈپٹی اسپیکرکے سیکیورٹی پر10 اہلکار تعینات ہیں، جبکہ صوبائی وزراء و دیگر کی سیکورٹی پر125اہلکار تعینات ہیں۔
رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعلی سندھ کے7 مشیروں کی سیکورٹی پر 44 اہلکارمامور ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے11 معاونین خصوصی کی سیکورٹی 20 اہلکار تعینات ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ 6 وفاقی وزراء کی سیکورٹی پر 34 اہلکار، 10 رکن سندھ اسمبلی کی سیکورٹی پر 34 اہلکار، 8 سینٹیرز کی سیکورٹی پر 26 اہلکار، 13 سیاستدانوں کی سیکورٹی پر 55 پولیس اہلکار مامور ہیں۔
صوبے کے 28 سیکریٹریزکی سیکورٹی پر66 پولیس اہلکار، 38 کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی سیکورٹی پر 65 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔