Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2023 02:34pm

ایم کیوایم نےرابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم) پاکستان نے 3 بجے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان نے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کوپہنچنے کی ہدایت کردی جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت ہوگی ہوگی، جس کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ہی سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15جنوری کو انتخابات نہیں ہوں گے دیگر اضلاع میں شیڈول کے مطابق الیکشن ہوں گے۔

جس کے بعد ہی الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنا حکم جاری کیا، جس کے مطابق کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو کی 2 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہم 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ٹھیک کریں، پھر انتخابات کرالیں اور اگر آرٹی ایس بیٹھتا رہا تو پاکستان کی جمہوریت بھی بیٹھ جائے گی۔

Read Comments