Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2023 03:46pm

گورنر کسی بھی وقت دوبارہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، وکیل گورنر پنجاب

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے وکیل منصور عثمان اعوان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے کہا کہ گورنر پنجاب نے 22 دسمبر کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ کی رپورٹ گورنر کو بھیجی ہے، گورنر نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 22 دسمبر کا حکم واپس لے لیا۔

منصور عثمان اعوان نے مزید کہا کہ گورنر کسی بھی وقت دوبارہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، آئین میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے 6 ماہ کی کوئی پابندی نہیں ہے، عدم اعتماد کے معاملے پر 6 ماہ کی قد غن ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا 22 دسمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کی بناء پر درخواست نمٹا دی ہے۔

Read Comments