بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی سُپرہٹ فلمیں اور آمدنی کے دیگرذرائع انہیں کتنا فائدہ پہنچاتے ہیں، اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبرپرآچکے ہیں۔
ورلڈ آف اسٹیٹکس کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق شاہ رخ سے پہلے اوربعد میں بھی اس فہرست پرامریکیوں کا راج ہے۔
فہرست میں پہلا نمبر امریکی اسٹینٖڈ اپ کامیڈین جیری سین فیلڈ کا ہے، دوسرے نمبر پر ملٹی ٹلینٹڈ اداکار، کامیڈین، فلم میکررائٹر اور نغمہ نگار ٹیلر پیری جبکہ تیسری پوزیشن پرمشہور معروف اداکار ڈی ڈوین جانسن المعروف راک براجمان ہیں۔
اب بات کی جائے شاہ رخ کے اثاثوں کی تو 770 ملین ڈالرز ( بھارتی کرنسی کے مطابق 6306 کروڑ) کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کنگ خان نے اس فہرست میں ٹام کروز اور جیکی چین جیسے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
امیرترین اداکاروں میں ٹام کروزپانچویں، جیکی چن چھٹے، جارج کلونی ساتویں اور رابرٹ ڈی نیرو آٹھویں نمبر پربراجمان ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی جریدے فوبز کی جاری کی گئی امیر ترین اداکاروں کی فہرست کے مطابق شاہ رُخ خان 690 ملین ڈالرز اثاثوں کے مالک تھے جن میں ایک سال کے دوران 80 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
اداکار کے ذرائع آمدن میں فلموں علاوہ بڑا کرداران کے پروڈکشن ہاؤسریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مالک ہونا بھی ہے۔
اس کے علاوہ وہ پیڈ کانٹینٹ، اشتہارات اورمکتلف شوز کی میزبانی سے بھی خاصی تگڑی رقم کما لیتے ہیں۔