کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت احسان اور اسامہ کے نام سے ہوئی۔
حکام کے مطابق ملزمان سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق بارے تفتیش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لودھراں اور اوکاڑہ میں کومبنگ آپریشن تیز کردیے گئے ہیں، اس دوران 13 مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
لاہور کے سرحدی علاقے سے بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے تدارک کے لئے کومبنگ آپریشن جاری رکھیں گے۔