پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 1800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 80 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1543 روپے کمی سے 1 لاکھ 54 ہزار 321 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 1877 ڈالز کا ہوگیا ہے۔