Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2023 04:37pm

توانائی بچت کے حامی مقتدرین کا پروٹوکول شاہانہ

Welcome

اقتدارکے مسند کے انداز بھی شاہانہ ہیں، ایک طرف جہاں وفاقی حکومت تونائی بچت کیلئے بازار اور شادی ہال بند کرنے کے درپے ہے تو وہیں ان کے پروٹوکول میں شامل گاڑیاں کئی لیٹر ایندھن پھونک دیتی ہیں، وزیراعظم کی کابینہ میں 34 وزرا، 7 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 31 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

چھہتر رکنی خواص کیلئے سیکیورٹی کے بھی اتنے ہی خاص انتظامات ہیں، عام وزیر و مشیر کیلئے چار سیکیورٹی اہلکار اور ایک پروٹوکول گاڑی تفویض کی جاتی ہے۔

اہم وزارتوں کےسربراہان کی حفاظت پر رینجرز سمیت 8 سے دس پولیس اہلکاراور دو دو گاڑیاں معمور ہیں۔

صدراور وزیراعظم کے سیکیورٹی قافلے میں 40 سے 50 اہلکار اور 8 سے دس گاڑیاں شامل ہوتی ہیں۔

وی آئی پی سیکیورٹی قومی خزانے پر بھاری بوجھ بن گئی ہے۔

وزیر، مشیر، معاونین خصوصی کے ساتھ ساتھ اہم وزارت کے وزراء سے لے کر وزیراعظم اور صدر مملکت تک سب کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

وی وی آئی پی موومنٹ ہونے پر حفاظتی اہلکاروں کے قافلہ کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں بھاری بھرکم 76 رکنی کابینہ ملک کا نظام چلا رہی ہیں، جن میں 34 وزرا، 7 وزرائے مملکت،4 مشیر اور31 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

وی وی آئی پی موومنٹ پر لگنے والے خصوصی روٹس پر ٹریفک پولیس سمیت 200 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے، لگ بھگ ایک ہزار سے زائد حفاظتی اہلکاروں پر ماہانہ کروڑوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔

Read Comments