وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا ۔
مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر ایک بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتیں بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، ایوان میں حکومتی کارروائیوں کو روکنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے پر اسے ناکام کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔