لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کی بطور کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی۔
پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کی آفر کی تھی تاہم مکی آرتھر فل ٹائم کوچ کی ذمہ داری لینے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کے خواہشمند تھے۔
بورڈ کی جانب سے پیشکش مسترد کرنے کے بعد مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ مکی آرتھر کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے، انہوں نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سمبھالنے سے متعلق جواب دینے کے لئے پی سی بی سے وقت مانگا تھا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کنسلٹنٹ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہو جائے گا۔