پنجاب اسمبلی کے باہر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر نا معلوم شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد واپس روانہ ہوتے ہوئے وفاقی وزیر راناثناٗاللہ کی گاڑی پر جوتا پھینکا گیا۔
وفاقی وزیر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے تاہم رانا ثناء کی گاڑی پر پھینکا گیا جوتا ونڈ اسکرین پر لگا۔
واقعے کے فوراً بعد مسلم لیگ نون کے ارکان نے ایک شخص کو تحویل میں لیکر اپوزیشن چیمبر میں منتقل کر دیا۔
لیگی ارکان نے الزام لگایا کہ جوتا پھینکنے والا شخص راولپنڈی سے پی ٹی آئی ایم پی اے راشد حفیظ کا ڈرائیور ہے۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کے خلاف لیگی ارکان نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔