Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2023 05:09pm

ملک میں ڈالر کے دام مزید بڑھ گئے

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں منگل کے روز 47 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 227 روپے 88 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 71 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 237 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 24 پیسے اضافے سے 227 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments