Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2023 11:47pm

اسحاق ڈار کی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف، عالمی بنک کے نائب صدر اور اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر سے جنیوا میں سائیڈ لائن پر ملاقاتیں کیں۔

جنیوا میں پاکستان ریزلینٹ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کر کے سیلاب متاثرین کی بحالی و نقصانات کے ازالے میں عالمی بینک کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر سے ملاقات ہوئی جس میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں علاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف قرض پروگرام مکمل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے صدر اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک محمد الجاسر سے بھی ملاقات کی، بیٹھک کے دوران اسحاق ڈار نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں آئی ڈی بی کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

Read Comments