پاکستان میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے سستا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ 85 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 693 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کا بھاؤ 1871 ڈالر ہوگیا ہے۔