پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں پیر کے روز 24 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 227 روٌے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 71 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 236 روپے ہے۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز ڈالر کی قدر دو پیسے اضافے سے 227 روپے 12 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔