Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2023 10:33am

امریکا میں کاروں کی فروخت گرگئی، صرف ٹیسلا کی مقبولیت میں اضافہ

الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنی کاروں کی فروخت میں انتہائی مقبولیت کے دعوے کے ساتھ بتایا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی کاروں کی فروخت مارکیٹ میں گرچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک اور ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایلون مسک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک چارٹ شئیرکیا ۔

ایلون مسک کے شئیر کیے جانے والے چارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیسلا کی 44 فیصد کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا جبکہ دوسرے نمبر جنرل موٹرز نامی کمپنی ہے جس کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چارٹ میں 2021 اور 2022 کے موازنے کے ساتھ دکھایا گیا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی کاروں کی فروخت میں حیرت انگیز کمی ہوئی ہے۔

Read Comments