عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد ہے، ایم ڈی (آئی ایم ایف) نے متاثرین سیلاب سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
جنیوا کانفرنس کے موقع (آئی ایم ایف) کے وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ہے جس میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے پر بات چیت کا امکان ہے۔