اسلام آباد احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاونٹس اوراثاثوں سےمتعلق تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس اوراثاثے بحال کردئیے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017 کا حکم واپس لے لیا ہے۔ اسحاق ڈارکے بینک اکاونٹس اورلاہورکا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا جبکہ اثاثے اشتہاری ہونے پرضبط کئے گئے تھے۔
اسحاق ڈارسرنڈرکرچکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پرختم ہوچکا ہے جبکہ پراسیکیوٹرنے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے، جس کے بعد اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔