لکی مروت میں پولیس پر حملے کی پے در پے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دن سے پولیس پر چار حملے ہوئے ہیں رات گئے بھی شاہ طورہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا لیکن حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
شاہ طورہ پولیس چوکی پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ترجمان شاہد حمید کے مطابق پولیس کی بھر پور جوابی فائرنگ سے حملہ پسپا کر دیا ہے جبکہ حملہ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
مزید کہا کہ پولیس اہلکار کو پہلے ہی چوکس کیا گیا تھا جس کے باعث حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس پر گزشتہ دن سے پے در پے حملے کئے جارہے ہیں اور اب تک پولیس پر یہ چوتھا حملہ ہے جبکہ کل رات بھی پولیس تھانہ ورگاڑی پر حملہ ہوا اور حملے کو پسپا کر دیا تھا لیکن پولیس کی مدد کے لئے آنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ایک اہلکار شہید کیا جبکہ ایک کو زخمی کیا گیا تھا۔
اسی پہاڑ خیل کے قریب پولیس اہلکاروں پر حملہ گیا جس میں پولیس اہلکار سمیت ساتھی کو شہید کیا گیا، تیسرے حملے میں ٹریفک پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا، جس پر فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا، کل سے اب تک پولیس پر چار حملے ہو چکے ہیں۔