چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیوایم) کے وفد سے گزشتہ روز اچھی ملاقات ہوئی۔
ٹوئٹرپر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہوگئیں، ایم ڈبلیوایم نے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید لکھا کہ ایم ڈبلیوایم نے انہیں یقین دلایا کہ پنجاب اور کے پی میں کوئی مسئلہ ہوا، تو دور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ متحدہ مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔