وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی کے وفد کو سولر آئیزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
اسلام آباد میں شہباز شریف سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے سولرآئیزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کرنے پر وزیراعظم نے انہیں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین ہمارا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چینی کمپنیاں سولرآئیزیشن منصوبے میں حصہ لیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اربوں ڈالرز کے منصوبے لگے، سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ملاقات کے دوران چینی وفد نے سیلاب زدگان کے لئے وزیراعظم کو ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک بھی دیا جس پر شہباز شریف نےچینی کمپنی کے سیلاب زدگان کی مدد کے جزبےکو سراہا۔