Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2023 08:45am

کراچی میں نفسیاتی اسپتال سے30 مریض بھاگ گئے

30 سے زائد مریضوں نے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا - تصویر/ پکس بے

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں نفسیاتی اسپتال میں زیرعلاج 30 سے زائد مریض بھاگ گئے۔

نفسیاتی مریضوں نے اسپتال کے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہی علاقہ مکینوں کے گھروں پردھاوا بول دیا جبکہ واقعہ کل دوپہر کو پیش آیا تھا۔

علاقہ مکینوں کے گھروں اورگاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے متعدد مریضوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ کئی اب بھی فرار ہے۔

Read Comments