جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو خودکش حملہ آور سمیت گیارہ دہشتگرد مارے گئے۔**
پاکس فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو کامیابی سے بروقت ناکام بنا دیا گیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ اور 2 خودکش بمباروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔