احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی شراب لاٸسنس اجراء میں ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ہے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے 5 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔
عثمان بزدار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شراب لائسنس سے متعلق انکوائری سے متعلق نیب جواب جمع کروایا جاچکا ہے، نیب کی انکوائری بند کرنے کی یقین دہانی پر درخواست واپس لے لی تھی، نیب اگر اس کیس میں بھی تحریری جواب جمع کروا دے، تو درخواست واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔
نیب کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار کیخلاف نیب تحقیقات بند کرنے کی سفارش بھیج چکے ہیں، اس کیس میں عثمان بزدار کیخلاف ابھی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
نیب آفیسر کی یقین دہانی پر عثمان بزدار نے ضمانت درخواست واپس لینے کی درخواست کی، عدالت نے ضمانت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔