Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2023 11:12pm

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر لیک ! فلم سازوں کو جھٹکا

Welcome

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا ۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون اسٹارر فلم پٹھان اعلان کے بعد سے ہی چرچے ہورہے ہیں سب سے پہلے شاہ رخ خان فلم میں اپنے لُک کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے، اس کے بعد فلم کا گانا بے شرم رنگ بھی تنازعات کا شکار ہوا۔

تاہم لمبے وقت تک تنازعات میں رہنے سے گانے بے شرم رنگ کو فائدہ ہوا اور اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 170 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

اب پٹھان فلم کا ٹریلر ریلیز سے چند دن پہلے ہی لیک ہو گیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس وائرل ٹریلر میں شاہ رخ خان ایکشن میں نظر آ رہے ہیں تاہم اس حوالے سے میکرز نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے شدت سے منتظرشائقین کیلئے اپنی سالگرہ والے دن فلم ’پٹھان‘ کا دوسرا ٹیزرجاری کیا تھا ۔

فلم میں شاہ رخ کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے فلم سے کنگ خان 4 سال بعد بڑی اسکرین پرواپسی کررہے ہیں جبکہ فلم کو ہندی تامل اورتیلگو زبان میں نشرکیا جائے گا۔

Read Comments