سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی میں جے آئی ٹی نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا۔
جے آئی ٹی نے ارشد شریف قتل کیس کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور بیان حلفی دوبارہ جمع کرادیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی 15 جنوری کو دوبارہ کینیا جائے گی اور قتل کے شواہد جمع کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرے گی، رپورٹ ملتے ہی سپریم کورٹ میں جمع کرادی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کی کاپی ناقابلِ قبول قرار دی تھی اور فوٹو کاپی ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔
اعتراض دور ہونے پر پیشرفت رپورٹ وصول کرلی گئی۔