مسنگ پرسن کمیشن نے 2022 میں لاپتا ہونے والے افراد کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں پاکستان میں لاپتا افراد کے 860 کیسز رپورٹ ہوئے، اکتوبر 2022 میں سب سے زیادہ 128 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اب تک ملک میں 9 ہزار 133 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔
تاہم، لاپتا افراد کی واپسی کی تعداد کو کمیشن رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں لاپتا افراد کے ایک ہزار 109 کیسز نمٹائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں لاپتا افراد کے 1460 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
رپورٹ میں نکشاف ہوا کہ ملک بھر میں 977 لاپتا قرار دئیے گئے افراد حراستی مراکز میں موجود ہیں۔