Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2023 05:08pm

وزیرآباد واقعہ، حملہ آور تین تھے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرآباد واقعے میں عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گارڈز کی جانب سے کوئی گولی نہیں چلائی گئی، ملنے والی گولیاں تین قسم کی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ حملہ آور تین تھے، ایک حملہ آور گرفتار جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد حملے میں ہمارا ایک کارکن شہید ہوا، جائے وقوعہ سے 14 اور ایک بلڈنگ سے 9 گولیاں برآمد ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں عمران خان کو 8 زخم آئے جس میں تین بلٹ کے زخم ہیں۔ معظم کو شوٹر نے گولی ماری، واقعے میں تین ملزمان ملوث تھے، جس میں صرف ایک گرفتار ہوا جبکہ دو ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔

Read Comments