حکومت کی جانب سے آئندہ 10 سالوں کے روڈ میپ کو ملک میں معاشی استحکام سے تعبیر کیا جا رہا لیکن عوام پریشان دیکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق توانائی شعبے کے گردشی قرض کم کرنے کیلئے سخت فیصلے ہوں گے ساتھ ہی آئندہ 6 ماہ میں بجلی اورگیس کے ریٹ مرحلہ وار بڑھانے کی تجویزدی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی سے آئندہ 6 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو میں اضافے کی تجویزدی ہے، ساتھ ہی پٹرولیم لیوی 50 سے بڑھاکر 100 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیوی پر بھی 30 روپے تک مزید اضافے تجویز دی گئی ہے اورلیوی بڑھانے کیلئے ضروری قانون سازی کا بھی امکان ہے۔