جماعت اسلامی کی جانب سے کل وزیراعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن وقت پر کرائے جائیں اور وزیراعلی ہاؤس پر کل دھرنا دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شہرکیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور کراچی کیلئے سب سے زیادہ آواز جماعت اسلامی نے اٹھائی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے کراچی کو تعمیر کیا ترقی دی جبکہ جماعت اسلامی تعمیر، ترقی اورخدمت کا نام ہے۔