کینسر کے مرض میں مبتلا سینئر نیوز اینکر مشعال بخاری انتقال کرگئیں۔
مشعال بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا ہے، وہ ایک بہترین نیوز اینکر اور ٹی وی شو کی میزبان تھیں۔
مشعال کے انتقال پر اہم شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
مشعال آٹھ جولائی 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ پہلی اینکر تھیں جنہوں نے ایکسپریس نیوز پر نیوز کاسٹنگ کی۔
مشعال نے اے آر وائی نیوز، 92 نیوز، نیو نیوز میں بھی کام کیا ہے اور فی الحال اے اے پی نیوز پر ایک ٹاک شو کی میزبانی کررہی تھیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایکسپریس اخبار میں سب ایڈیٹر میگزین کے طور پر کیا۔
جب ایکسپریس نیوز چینل شروع کیا گیا تو وہ لانچ ٹیم کا حصہ تھیں، اور ایکسپریس نیوز کی پہلی خاتون نیوز اینکر بنیں۔
اس کے بعد وہ 92 نیوز میں چلی گئیں اور سماجی مسائل پر ایک شو کی میزبانی کی۔
مشعال بخاری اینکر ہونے کے علاوہ لیکچرار بھی تھیں۔ وہ لاہور گیریژن کالج میں بطور لیکچرار کام کرتی تھیں۔
اس کے علاو ہ وہ ایف ایم 101 پاکستان پر لائیو پریزنٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔