پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیربعد بحال کرالیا گیا۔
چوالیس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے نہ صرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل کر ”ٹیسلا یوایس ٹوئنٹی فور“ رکھ دیا۔
ہیکرز نے چینل سے تمام ڈیٹا ہٹا دیا جس کے بعد چینل کھولنے پر کسی قسم کی ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی تھی۔بعد میں چینل پرویڈیوز توآگئیں لیکن نام پھر بھی تبدیل نہیں ہوا۔
پی سی بی نے یوٹیوب چینل کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈیجیٹل ٹیم کی کوششوں سے ساڑھے 3گھنٹے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا۔