پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث ملک میں عام آدمی مزید تباہ ہوجائے گا، معیشت کی بہتری کیلئے پلان کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کا معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں ہے، توانائی کا بحران موجودہ حکومت کی نااہلی سے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو انڈسٹریز کو پیکجز دینا چاہیے تھے، ہم نے بھی کورونا کے دوران پیکجز دیئے تھے، موجودہ حکومت بیساکھیوں کے ذریعے کھڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو عمران خان کیخلاف کھڑا کیا گیا ہے، اسحاق ڈار کی سوچ اکاؤنٹنٹ کی ہے۔