Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2023 12:13pm

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے مقدمے میں پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکتے ہوئے آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

شہبازگل کے خلاف سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

درخواست گزارکا موقف تھا کہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیزبیان دینے پر لاہور کے تھانا مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا۔

شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، استدعا کی حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

Read Comments