Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2022 06:20pm

بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئئی) نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق گزشتہ روز کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باجود دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی، جبکہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔

Read Comments