Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2022 04:02pm

پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ میں شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ فری

تصویر/ اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ میں تماشائیوں کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں داخلہ فری کردیا ہے۔

بورڈ کے مطابق شائقین پریمیئم، فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈ میں بیٹھ کرمیچ دیکھ سکیں گے اوراسٹیڈیم میں انٹری کے لئے شائقین کو شناختی کارڈ یا ب فارم دکھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

Read Comments