وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کسی بھی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کوغیرآئینی قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔
جمعہ کو وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ قبل ازوقت اسمبلیاں ختم ہونےپر90روزمیں انتخابات ہونگے، جب کہوقت کےمطابق اسمبلی ختم ہونےپر60روزمیں انتخابات ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گی ، نگراں حکومت کے علاوہ آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے واضح طور پر کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت ممکن نہیں، معیشت کیلئے اقدامات آئین کےاندررہ کراٹھائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ منتخب حکومت موجود ہے تواس نے چیلنجزسے نمبردآزما ہوسکتے ہے،کسی کی خواہش اورسوچ پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔
وزیر قانون کی جانب سے یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انہیں حکومت نے طویل مدت کے لیے ٹیکنوکریٹ حکومت کی پیشکش کی ہے۔