Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2022 07:55pm

کراچی میں گیس کی قلت، ٹو ان ون گیزر کی مانگ میں اضافہ

کراچی میں گیس کی قلت کے ساتھ ہی کراچی میں بجلی اور گیس سے چلنے والے ٹو ان ون گیزر کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس تو آتی نہیں، ٹھنڈ میں الیکٹرک گیزر سے ہی کام چلانا پڑ رہا ہے، تیس گیلن پانی کی صلاحیت کا حامل گیزر تیس سے چالیس ہزار روپے کا ہے، قیمت زیادہ ہے لیکن خریدنا مجبوری ہے۔

جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ لوگ الیکٹرک پلس گیس گیزر لے جاتے ہیں، الیکٹرک گیزر مین پانی گرم کرنے کے بعد کم از کم 12 سے 13 گھنٹے گھنٹے پانی گرم رہتا ہے، ہمارے پاس 42 ہزار میں الیکٹرک گیزر فروخت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گیس کی شارٹیج پر لوگوں کی زیادہ تعداد اس الیکٹرک گیزر کو استعمال کر رہی ہے، جن کے پاس گیزر نہیں لگے ہوئے وہ اب ٹو ان پرپز والے گیزر لگا رہے ہیں۔

Read Comments