کرک میں پلاسٹک کے تھیلوں میں گیس کی فروخت کے خلاف ڈپٹی کمشنر نے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے خلاف ورزی پر پی پی سی 188 کے تحت کاروائی کا حکم دیا جبکہ پابندی وزیراعلٰی اورچئیرمین اوگرا کے ہدایات پرلگائی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر خالد اقبال کا مؤقف ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ غیرمعینہ مدت کیلئے ہے کیونکہ تھیلوں میں گیس بھرکرلے جانا خطرناک عمل ہے۔
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دفعہ 144 تو نافذ کردیا گیا ہے لیکن اب کرک کے عوام کو قانونی طریقے گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پلاسٹک تھیلوں میں گیس کے حوالے سے آج نیوز نے خبر چلائی تھی۔