چین میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد امریکا نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
امریکی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مسافروں کو چین، ہانگ کانگ یا مکاؤ سے امریکا روانگی سے دو دن قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
مزید کہا کہ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ہی وہ امریکا میں داخل ہو سکتے ہیں، چینی مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اطلاق 5 جنوری سے شروع ہوگا۔