ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) لاہور نے شہر کے تمام شادی ہالز میں ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف اور آگ بجھانے والے آلات کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
ڈی سی لاہورمحمد علی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شادی کے فنکشن کے دوران ڈاکٹرز اور میڈیکل ا سٹاف کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ تمام شادی ہالز میں آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ ساتھ فرسٹ ایڈ کٹ کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔
لاہور کے تمام شادی ہالز کی انتظامیہ کو 15 دن تک ڈاکٹر اور فرسٹ ایڈ کٹ اور آگ بجھانے والے کو اسٹینڈرڈ کے مطابق کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کردی گی ہے۔
شہرکے تمام فٹنس سینٹرز میں بھی ڈاکٹر یا میڈیکل اسٹاف کا ہونا بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔
ایسے ہیلتھ کلب جہاں 50 سے زائد شہری ہوں وہاں پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کا موجود ہونا ضروری اور 50 سے کم ہوں وہاں میڈیکل اسٹاف کا موجود ہونا ضروری ہے۔
ڈیڈ لائن تک عمل درآمد نہ کرنے والوں کو ایک لاکھ جرمانہ اور سیل کر دیا جائے گا۔