سویڈن میں آج سے برفباری کا امکان ہے جس کے باعث مغربی حصے میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری سے بجلی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی سپلائی میں خلل پڑسکتا ہے۔
جنوبی سویڈن میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
برفباری نہ صرف یورپ بلکہ دنیا کہ مختلف ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا جس کے باعث نظام ذندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔