Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2022 11:57pm

سال 2022 میں مقبولیت حاصل کرنے والے گانے

سال 2022 پاکستانی میوزک انڈسٹری کیلئے بہت اچھا دکھائی دیا ایسے میں اگر یہ کہا جائے کہ 2022 علی سیٹھی کے گانے ’پسوڑی ’ کا سال رہا تو غلط نہ ہوگا ۔

رواں برس پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کون سے گانے سنے یا مقبولیت حاصل کرنے والے گانوں کی فہرست یہ ہے ۔

پسوڑی

’کوک اسٹوڈیوکے پانچویں گانے ’پسوڑی‘ کورواں برس 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بنا تھا۔

کنا یاری

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا کنا یاری بلوچی زبان میں جاری کیا گیا، جسے ایوا بی اور کیفی خلیل سمیت وہاب بگٹی نے گایا ہے۔

کہانی سنو

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔ بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

تو جھوم

عابدہ پروین اور نصیبو لال کا کلام ’تو جھوم‘ 14 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔

وائی ناٹ میری جان

پاکستانی ریپرز ’ینگ اسٹنرز ’کا گانا ’وائے ناٹ میری جان‘ بھی رواں برس خوب سنا گیا ۔

پیچھے ہٹ

’پیچھے ہٹ‘ کو نوجوان گلوکار حسن رحیم اور جسٹن بیبیز نے منفرد انداز میں گایا ہے۔

حبیبی

گلوکار عاصم اظہر کا گایا گیا گانا ’’حبیبی ’‘ مداحوں کی دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ۔

Read Comments