Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2022 11:39am

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری ہے، جس کے بعد پاکستانی روپیہ اپنی قدر مزید کھونے لگا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 18پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 226روپے میں کیا گیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 234روپے 50پیسے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 225روپے 82پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments