لاہور میں چکی آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، پانچ روپے فی کلو اضافے کے بعد چکی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہوگئی۔
اس حوالے سے چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے کے باعث قیمت بڑھانا مجبوری ہے، گندم مزید مہنگی ہوئی تو آٹے کا ریٹ اور اوپر جائیگا۔
چکی مالکان کے مطابق گندم 4500 روپے فی من مل رہی ہے، سستا آٹا کیسے بیچیں، بجلی مہنگی ہونے سے بھی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔